طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے تعلیمی پراجیکٹس اہمیت کے حامل ہیں ، وزیر تعلیم پنجاب

بدھ 9 مارچ 2016 22:30

فیصل آباد۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء ) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ طلبا و طالبات کی ذہنی و فکری صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے تعلیمی پراجیکٹس انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔ انہوں نے یہ بات جی سی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں طلبا و طالبات کے مختلف موضوعات پر ریسرچ پراجیکٹس کا معائنہ کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ‘ انچارج شعبہ فائن آرٹ جی سی یونیورسٹی تہمینہ افضل اور دیگر فیکلٹی ممبرز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ صوبائی وزیر تعلیم نے طلبا و طالبات کے آرٹ ‘ فیشن ‘ ٹیکسٹائل ڈیزائننگ اور دیگر موضوعات پر تیار کردہ پراجیکٹس کی تفصیلات دریافت کرتے ہوئے ان کی فنی و فکری صلاحیتوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم میں ریسرچ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا جس سے نہ صرف محقق کی علمی گہرائی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ شعبہ جاتی ترقی کی بھی نئی راہیں کھلتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :