محنتی اور حقدار طلباء کا حق مارنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی، غلام شاہ قحطانی

بدھ 9 مارچ 2016 22:38

کوئٹہ۔09 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر گوادر کے حکم نامے کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام شاہ قحطانی نے ضلع گوادر کے مختلف اسکولوں میں جاری میٹرک کے امتحانی سینٹروں کا اچانک معائنہ کیا۔ جن میں گورنمنٹ ہائی اسکول جدید ،گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول گوادر اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شامل ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے امتحانی عملے اور طلباء وطالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محنتی اور حقدار طلباء کا حق مارنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ نقل کی لعنت سے معاشرے کو پاک کرنے کیلئے طلباء و طالبات اساتذہ اور والدین بھی اپنا کردار ادا کریں۔ دنیا میں ان قوموں نے ترقی کی ہے جنہوں نے تعلیم کو ترجیح دی ہے۔انہوں نے کہا کہ امتحان کے دوران اگر کوئی بھی امیدوار نقل کرتے ہوئے پایا گیا تو امیدوار کے ساتھ ساتھ امتحان عملے کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :