صوبائی وزیرشیخ جعفرمندوخیل سے ق لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی کی ملاقات

پارٹی امورپرتبادلہ خیال

بدھ 9 مارچ 2016 22:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر ریونیو، ایکسائز و ٹرانسپورٹ شیخ جعفر مندوخیل سے ان کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ق) کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے ملاقات کی ملاقات میں مسلم لیگ (ق) کے رہنماء و سابق ناظم خاران میر شوکت بلوچ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین بھی موجود تھے ملاقات کے دوران پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وفد نے صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دورہ خاران کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

متعلقہ عنوان :