آئی ٹی یونیورسٹی لورالائی صرف کاغذات تک محدود ، اساتذہ گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لے رہے ہیں،بلڈنگ کانام ونشان تک نہیں،پشتون ایس ایف

بدھ 9 مارچ 2016 22:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) پشتون ایس ایف کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ٹی یونیورسٹی لورالائی صرف کاغذات تک محدود ہے اساتذہ گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لے رہے ہیں بلڈنگ کا نام نشان تک نہیں ہے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ 8 سال سے آئی ٹی یونیورسٹی سرکاری کاغذات تک محدود ہے اور حکومت بلوچستان کی تعلیمی ایمرجنسی ناکام اور بے جا تشہیر پر کروڑوں روپے کرپشن کی نظر ہوگئی انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اور چانسلر بلوچستان اس معاملے کا نوٹس لیں اگر حکومت نے آئی ٹی یونیورسٹی لورالائی کے حوالے سے اقدامات نہیں اٹھائے تو پشتون ایس ایف بھرپور احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔