اتوار کی رات گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے کر دیا جائے گا

جمعرات 10 مارچ 2016 11:52

اتوار کی رات گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے کر دیا جائے گا

استنبول۔ 10 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مارچ۔2016ء) ترکی میں موسم ِ گرما کے اوقات پر عمل درآمد 27 مارچ سے شروع ہو گا۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی حکام نے دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے اور بجلی کی بچت کیلئے رواں ماہ کی 27سے نظام اوقات میں تبدیلی کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اتوار کی رات تین بجے گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ترکی میں موسم گرما کے اوقات پرعمل درآمد موسم بہار سے شروع ہوتے ہوئے موسم خزاں کے وسط تک جاری رہتا ہے۔جس کے مطابق سات ماہ تک موسم گرما کے اوقات جاری رہتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ برس 8 نومبر کو گھڑیوں کو ایک گھنٹہ پیچھے کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :