کماد کی کاشت 15مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 10 مارچ 2016 14:50

فیصل آباد۔10 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مارچ۔2016ء ):محکمہ زراعت نے صوبہ بھر کے کماد کے تمام کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر حال میں کماد کی کاشت 15مارچ تک مکمل کر لیں اور اس کیلئے محکمہ کی جانب سے مقرر کردہ 100سے 120من فی ایکڑ بیج کا استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ گنے کی شاندار فصل حاصل ہو سکے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ گہری کھیلیوں میں کماد کی کاشت کے بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو معلومات ، اطلاعات کی فراہمی اور مشورے دینے کیلئے ایک فری ایگری کلچرل ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔