کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے دیانتدار ،خوف خدا رکھنے والی قیادت کا انتخاب ضروری ہے، شیخ عقیل الرحمن

جمعرات 10 مارچ 2016 16:58

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے دیانتدار اور خوف خدا رکھنے والی قیادت کا انتخاب ضروری ہے۔اساتذہ کو نسل نو کی کردار سازی پر خصوصی طور پر توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ تعلیم کے ساتھ اخلاق کے بھی اعلیٰ معیار تک پہنچ سکیں۔

محض علوم پڑھانے سے کرپشن کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صبح نو ماڈل سکول سیکرٹریٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درس گاہوں سے نکلنے والی نسل سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے۔ہردو لحاظ سے نسل نو کی تربیت ہوگی تو ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔اگراس طرف توجہ نہ دی گئی تو پھر وسائل ملک کے ہونگے اور تجوریاں یورپ کی بھریں گی۔

آکسفورڈ اور یورپ کی یونیورسٹیز سے تعلیم یافتہ افراد نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ ایسے افراد کو منتخب کیا جائے جو خوف خدا رکھتے ہوں ۔آمدہ انتخابات میں عوام مخلص اور دیانتدار قیادت کا انتخاب کرے۔انہوں نے کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور سکول کی ٹیم کو بھی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :