گذشتہ چار سال کے دوران پرائیویٹ بنکوں کے ادا نہ ہونے والے قرضوں کی رقم 410 ارب روپے سے کم ہو کر 382 ارب روپے پر آگئی،سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی زاہد حامد کا جواب

جمعرات 10 مارچ 2016 17:21

اسلام آباد ۔10 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مارچ۔2016ء) سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چار سال کے دوران بنکوں کے ادا نہ ہونے والے قرضوں کی تعداد میں بتدریج کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی‘ فرحت اللہ بابر کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے ایوان کو بتایا کہ 2012-13ء میں پرائیویٹ بنکوں کے ادا نہ کئے جانے والے قرضوں کی رقم 410 ارب روپے تھی جو 2015ء میں کم ہو کر 382 ارب روپے پر آگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :