نشے میں دھت ہو کر ڈرائیونگ کرنے والوں کیخلاف دبئی پولیس کا سخت سے سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 مارچ 2016 19:05

نشے میں دھت ہو کر ڈرائیونگ کرنے والوں کیخلاف دبئی پولیس کا سخت سے سخت ..
دبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08مارچ۔2016ء) نشے میں دھت ہو کر ڈرائیونگ کرنے والوں کیخلاف دبئی پولیس کا سخت سے سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں شہریوں اور سیاحوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ نشے میں دھت ہو کر ہرگز ڈرائیونگ نہ کی جائے۔ یہ بیان گزشتہ اتوار کو دبئی میں ہونے والے خوفناک کار حادثے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ کار حادثے میں 2 امریکی اور 2 کینیڈین شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حادثے کے بعد ہلاک شدگان کے ٹیسٹ سے ثابت ہوا ہے کہ تمام چاروں افراد نشے میں دھت تھے۔ اس حادثے کے بعد سے دبئی پولیس کی جانب سے قوانین کی پابندی کیلئے مزید سختی کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نشے میں دھت ہو کر ڈرائیونگ کرنے پر 20 ہزار درہم تک جرمانہ، 3 ماہ سے 2 سال تک کے عرصے کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی منسوخی، جیل کی سزا اور یہاں تک کہ ملک بدر بھی کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :