Live Updates

ایم کیو ایم سے بغاوت کرنے والے مصطفی کمال کیساتھ تحریک انصاف کے فیصل واڈا اور عمران اسماعیل کی شمولیت کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 مارچ 2016 22:40

ایم کیو ایم سے بغاوت کرنے والے مصطفی کمال کیساتھ تحریک انصاف کے فیصل ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08مارچ۔2016ء) ایم کیو ایم سے بغاوت کرنے والے مصطفی کمال کیساتھ تحریک انصاف کے فیصل واڈا اور عمران اسماعیل کی شمولیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم سے بغاوت کرنے والے سابق مئیر کراچی اور سینیٹر مصطفی اب تک ایم کیو ایم کی 3 پتنگیں کاٹنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ تجزیہ نگاروں کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ صرف شروعات ہیں۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے کئی رہنما جن میں رشید گوڈیل، رضا ہارون، فیصل سبزواری، خوش بخت شجاعت اور دیگر جلد مصطفی کمال کیساتھ شامل ہو جائیں گے۔ تجزیہ نگاروں کی جانب سے یہ بھی دعوی کیا جا رہا ہے کہ صرف ایم کیو ایم ہی نہیں بلکہ دیگر جماعتوں کے کئی لوگ بھی مصطفی کمال کیساتھ شامل ہو سکتے ہیں۔ خاص کر تحریک انصاف کراچی کے 2 رہنماوں فیصل واڈا اور عمران اسماعیل کا مصطفی کمال کیساتھ جلد شامل ہونے کا امکان ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات