دنیا کی 800 بہترین جامعات میں پاکستان کی 6 جامعات بھی شامل

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 مارچ 2016 22:40

دنیا کی 800 بہترین جامعات میں پاکستان کی 6 جامعات بھی شامل
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08مارچ۔2016ء) دنیا کی 800 بہترین جامعات میں پاکستان کی 6 جامعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی مشہور ایجنسی کواک ریلی سائمنڈز کی جانب سے دنیا کی 800 بہترین جامعات کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ جاری کردہ فہرست میں پاکستان کی 6 جامعات بھی شامل ہیں۔ پاکستان کی جن 6 جامعات کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے ان میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی( نسٹ)، قائداعظم یونیورسٹی ( کیو اے یو)، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس( لمز)، یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ( یوای ٹی)، کراچی یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف لاہور شامل ہیں۔

نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کو ’’انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی‘‘ کے زمرے میں 340 واں نمبر دیا گیا ہے، قائد اعظم یونیورسٹی کا نمبر 651 ہے جب کہ لمز، یو ای ٹی اور جامعہ کراچی کا نمبر 701+ ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کسی جامعہ کا معیار جانچنے کے لیے کئی اہم عوامل کو دیکھا جاتا ہے جن میں اکیڈمی کے معیار کو 40 فیصد، ملازموں کے معیارکو 10 فیصد، فیکلٹی اور طالب علموں کی شرح کو 20 فیصد، بین الاقوامی فیکلٹی کی شرح کو 5 فیصد اور بین الاقوامی طلبا و طالبات کو 5 فیصد نمبر دیئے جاتے ہیں جب کہ اس کےتحت جامعہ میں تدریس، تحقیق، ملازمتوں کے مواقع اور بین الاقوامیت کو بھی جانچا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :