فیصل آباد ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پانچویں تین روزہ تربیتی کورسزکا انعقاد

تربیتی کورس کا مقصد یونیورسٹی کے نان ٹیچنگ سٹاف کا معیار کارکردگی مزید بہتر بنانا ہے،محمد ایوب

جمعرات 10 مارچ 2016 22:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) ہائیر ایجو کیشن کمیشن اسلام آباد کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کی ہدایت پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، فیصل آبادمیں غیر تدریسی عملہ کیلئے آئی او ٹی (فیزII) کے تحت پانچویں تین روزہ تربیتی کورسزکا انعقاد کیا گیا، اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کورس کوارڈینیٹر محمدایوب نے کہا کہ اس تربیتی کورس کا مقصد یونیورسٹی کے نان ٹیچنگ سٹاف کے معیار کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔

اس تربیتی پروگرام میں انتظامی ، مالی، آڈٹ ، پرچیز و پروکیورمنٹ، کوالٹی انہانسمنٹ امور کے متعلقہ قوانین اور قواعد و ضوابط کی بابت تمام قوانین پر تفصیلی تربیتی نشستوں کا انعقاد کیا گیا۔ علاوہ ازیں، لیڈرشپ، ٹیم مینجمنٹ اور ٹیم ورک، گڈ گورنس ، فائل ورک ، نوٹنگ ڈرافٹنگ، ہاسٹل مینجمنٹ و دیگر تمام اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا تاکہ یونیورسٹی ملازمین اور افسران اپنے کام کو بہ خوبی سر انجام دے سکیں اور زیادہ بہتر پیشہ ور کے طور پر خو د کوپیش کر سکیں۔

(جاری ہے)

اس تربیتی پروگرام کیلئے تمام تر فنڈنگ ہائیر ایجو کیشن کمیشن کی جانب سے فراہم کی گئی ہے اور اس کوکامیاب بنانے کیلئے چیئر مین ایچ ای سی نے خصوصی توجہ فرمائی ہے ، جس کیلئے یونیورسٹی افسران تہہ دل سے پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد چیئر مین ایچ ای سی ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ایچ ای سی ایڈوائزر، لرننگ انوویشن ڈویژن اورآئی او ٹی کے فوکل پرسن مسٹر معین الدین قریشی و ایچ ای سی کے تمام افسران کے شکر گزار ہیں۔

اختتامی کورس کے تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر، ڈین سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پروفیسر ڈاکٹر حق نواز، ڈین آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، پروفیسر غلام غوث، رجسٹرار، ندیم مشتاق، ٹریژرر کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے تمام تدریسی و غیرتدریسی شعبہ جات کے صدور نے بھی شرکت فرمائی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی (تمغۂ امتیاز)نے اپنے صدارتی کلمات میں اس کورس کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تمام جملہ ملازمین اپنے اپنے شعبہ جات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور اپنے فرائض منصبی نہایت دیانتداری اور دلجمعی سے ادا کریں اور اس طرح کے خصوصی تربیتی کورسز یقیناً انکے علم میں اضافے کا باعث بنیں گے اور اس تربیتی کورس سے استفادہ فرماتے ہوئے اپنے پیشہ وارانہ امور کو بہتر انداز میں سر انجام دیں۔

وائس چانسلر نے مزید تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران و آفیشلز کو چاہیے کہ وہ یونیورسٹی کے تمام قواعد و ضوابط و دیگر پالیسی امور کے بارے میں تفصیلی جان کاری رکھیں اور فراغت کے اوقات میں مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ اپنے پیشہ وارانہ علوم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔مزید براں انہوں نے فرمایا کے حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں جو اسامیاں اپ گریڈ کی گئی ہیں، یونیورسٹی بھی ان تمام ملازمین کو اگلے گریڈز میں ترقی دے گی اور جن آفیسرز و آفیشلز کی ترقی ہونا مقصود ہے ان کو تمام قواعدو ضوابط کے مطابق ترقی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :