بلوچستان میں بارشوں سے پیدا صورتحال کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں،حکومت ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ، ترجمان حکومت بلوچستان

جمعرات 10 مارچ 2016 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مارچ۔2016ء) حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان میں جاری بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں حکومت ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے کی جانب سے بلوچستان میں وارننگ جاری ہونے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری نے تمام اضلاع کے ضلعی افسران اور محکموں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ بلوچستان میں بارش کے بعد ہونے والی صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لیا جائے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات کئے جاسکے انہوں نے کہاکہ حکومت بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہی ہے تربت ‘ آواران ‘ قلعہ عبداﷲ ‘ پشین ‘ ژوب شیرانی ‘ موسیٰ خیل ‘ قلات ‘ مستونگ اور پشین سمیت دیگر اضلاع میں حالیہ بارشوں کے بعد جہاں جہاں نقصانات ہوئے ہیں ان کا تخمینہ بھی لگایاجارہا ہے اور کوشش ہے کہ نقصانات کے ازالہ کے حوالے سے مکمل تیاری ہے اور نقصانات کی اطلاع ملتے ہی پی ڈی ایم اے کی ٹیموں کو روانہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :