وزیر اعلیٰ کی قیادت میں حکومت گلگت بلتستان کا وفد برلن میں 50ویں بین الاقوامی سیاحتی میلہ میں شرکت کریگا

جمعرات 10 مارچ 2016 22:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء) حکومت گلگت بلتستان کا ایک وفد وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمان کی قیادت میں برلن میں 50ویں بین الاقوامی سیاحتی میلہ میں حصہ لے رہا ہے جو کہ 7مارچ تک جاری رہے گا۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی میلہ جس میں دنیا بھر سے 180ممالک اور تقریباً 10سیاحتی نمائش کنندگان آئی ٹی بی میں حصہ لے رہے ہیں ۔

پاکستان پویلین کی اختتامی تقریب کا انعقاد 9مارچ کو ہوا جس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سفیر پاکستان جوہر سلیم نے حصہ لیا۔ پاکستان پویلین کھپلو قلعہ اور محل کی تاریخی عمارت کے ماڈل پر تیار کیا گیا تھا جو کہ نمائش کے دوران لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔نمائش کے دوران رنگین پوسٹروں ،ویڈیو، فلموں اور شمالی علاقے کی لذیز خشک میوہ جات کے ذریعہ پاکستان کی سیاحت کو اجاگر کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے دوسرے پویلیز کا بھی دورہ کیا اور مختلف ممالک کے سیاحتی نمائندوں سے بات چیت کی۔ آئی ٹی بی ایک انتہائی کامیاب تجربہ ہے ۔1966میں پانچ ممالک کی شرکت سے شروع ہونے والی یہ نمائش پانچ دہائیوں میں بین الاقوامی اہمیت کی حامل ہو چکی ہے ۔ پاکستان 1968سے اس میں لے رہا ہے ۔ پاکستان گذشتہ چاردہائیوں سے اس میلہ کا مستقل رکن بن گیا ہے ۔ گذشتہ سال 23ہزار کنونشن زائرین 50ہزار نجی زائرین ،ایک لاکھ پندرہ ہزار تجارتی سرمایہ کاروں نے حصہ لیا اور تقریباً 6.7ارب یورو کی تجارت ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :