فیس بک‘ پرامام کعبہ کے نام سے اکاوٴنٹ پر نیا تنازع

امام کعبہ کا ’فیس بک‘ پر کوئی ذاتی صفحہ نہیں ہے، ان کے نام سے فیس بک پر بنائے گئے تمام صفحات جعلی ہیں۔نگراں ادارے کی وضاحت

جمعہ 11 مارچ 2016 12:06

فیس بک‘ پرامام کعبہ کے نام سے اکاوٴنٹ پر نیا تنازع

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) مسجد حرام اور مسجد نبوی کے نگراں ادارے نے ” وضاحت کی ہے کہ امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس کا سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر کوئی ذاتی صفحہ نہیں ہے۔ ان کے نام سے فیس بک پر بنائے گئے تمام صفحات جعلی ہیں جن کا الشیخ سدیس یا حرمین شریفین کے ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

حریفین شریفین کے ادارے کا کہنا ہے کہ امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس کا کوئی بھی بیان یا تو حرمین کے سماجی رابطے کے خصوصی اکاوٴنٹ کے ذریعے شائع کیا جاتا ہے یا وہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ”ٹیوٹر“ پر بنے خصوصی پیج سے بیان جاری کرتے ہیں۔ جہاں تک الشیخ عبدالرحمان السدیس کے نام منسوب فیس بک پر بنے اکاوٴنٹس کا تعلق ہے تو وہ سب جعلی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ حال ہی میں الشیخ عبدالرحمان السدیس کے نام سے فیس بک پر بنے ایک صفحے پر تیونس میں بن قردان کے مقام پر فوج کی کارروائی میں 42 دہشت گردوں کی ہلاکت کی تحسین کی گئی تھی ساتھ ہی مقتولین کی تصاویر بھی پوسٹ کی گئی تھیں۔اس جعلی اکاوٴنٹ پرعبدالرحمان السدیس کے نام منسوب بیان میں لکھا گیا ہے کہ ”ان 42 چوہوں (دہشت گردوں) کی ہلاکت میں امریکا کا کوئی کردار ہے، نہ روس، یورپ یا عرب اتحاد کا کوئی حصہ ہے۔ ان دہشت گردوں کی ہلاکت کا کریڈٹ صرف تیونس کی مسلح افواج کو جاتا ہے

متعلقہ عنوان :