صوبہ پنجاب میں ملک کی 67 فیصد سبزیاں پیدا ہوتی ہیں ،محکمہ زراعت

جمعہ 11 مارچ 2016 15:14

راولپنڈی۔11 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مارچ۔2016ء) پاکستان میں مجموعی زیر کاشت رقبے کے صرف 3.1 فیصد پر سبزیاں کاشت کی جاتی ہیں جبکہ صوبہ پنجاب میں ملک کی 67 فیصد سبزیاں پیدا ہوتی ہیں ۔محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق سبزیوں کے زیر کاشت رقبے میں اضافہ کے لئے کافی گنجائش موجود ہے۔ پاکستان کے آلو، پیاز، ٹماٹر اور دیگر سبزیاں بیرون ملک برآمد کی جاتی ہیں۔

صوبہ پنجاب کی آب و ہوا ان تمام سبزیوں کی کاشت کے لئے نہائت ہی موزوں اور سازگار ہے۔

(جاری ہے)

سبزیوں کی کاشت میں اضافہ اور ان کی برآمدات کو فروغ دینے کے ساتھ سبزیوں کے ضیاع کو بھی روکنے کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں سبزیوں کی پراسیسنگ، ٹرانسپورٹ اور ویلیو ایڈیشن کے جدید طریقوں پر عمل ناگزیر ہے۔ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کا شعبہ فوڈ ٹیکنالوجی اور پوسٹ ہارویسٹ اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس وقت سبزیوں کے بعد از برداشت نقصانات کا تخمینہ 25 تا 40 فیصد تک ہے۔ ان نقصانات کو کم کرنے کے لئے زرعی سائنسدانوں نے جدید ٹیکنالوجی وضع کی ہے جس پر عمل کر کے ان نقصانات کو بہت کم کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :