پنجاب یونیورسٹی نے امتحانی شیڈول کا اعلان کر دیا

جمعہ 11 مارچ 2016 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مارچ۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے ایجوکیشن پارٹ ون اور ٹو ( ایلیمنٹری /سیکنڈری/جنرل) اینول 2016ء اور ایم ایڈ (جنرل اینڈ سائنس) اینول2016 ء کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ29-3-16اور ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ5-4-16 ہے۔ تفصیلی شیڈول پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :