انڈس موٹر کمپنی نے پاکستان میں ٹوئٹا کرولا گاڑیوں کی قیمتوں میں 20 ہزار سے 35 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 مارچ 2016 21:01

انڈس موٹر کمپنی نے پاکستان میں ٹوئٹا کرولا گاڑیوں کی قیمتوں میں 20 ہزار ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 مارچ۔2016ء) انڈس موٹر کمپنی نے پاکستان میں ٹوئٹا کرولا گاڑیوں کی قیمتوں میں 20 ہزار سے 35 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف کار ساز کمپنی انڈس موٹرز کی جانب سے ملک میں 2016 کے دوران پیش کی جانے والی گاڑیوں کے نئے ماڈلز کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انڈس موٹرز کی جانب سے پاکستان میں پیش کی جانے والی معروف ٹوئٹا کرولا گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 20 ہزار سے لے کر 65 ہزار تک اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس اضافے کا اطلاق رواں برس مئی کے ماہ سے ہو گا۔ انڈس موٹرز کی جانب سے ٹوئٹا کرولا گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ نئی سہولیات کے متعارف کروانے کے باعث کیا گیا ہے۔ انڈس موٹرز کی جانب سے گزشتہ برس بھی قیمتوں میں 5 ہزار سے 30 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ انڈس موٹرز کی جانب سے بنائی جانے والی ٹوئٹا کرولا گاڑیاں ملک کی سب سے مشہور گاڑیاں ہیں۔ گزشتہ برس انڈس موٹرز کی جانب سے ملک میں سب سے زیادہ 38 ہزار 69 گاڑیاں فروخت کی گئی تھیں۔ انڈس موٹرز کے بعد گاڑیوں کی فروخت میں سوزوکی دوسرے جبکہ ہنڈا تیسرے نمبر پر رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :