امریکی فضائی حدود میں جاسوس طیاروں کی پروازوں کا انکشاف

جمعہ 11 مارچ 2016 21:47

امریکی فضائی حدود میں جاسوس طیاروں کی پروازوں کا انکشاف

واشنگٹن۔ 11 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مارچ۔2016ء) پینٹاگون نے انکشاف کیا ہے گزشتہ ایک دہائی کے دوران خفیہ ڈرون طیارے امریکی فضائی حدود میں پرواز کرتے رہے ہیں۔ پینٹاگون نے غیرفوجی مشن کیلیے امریکا پر جاسوس طیاروں کی پروازوں کا انکشاف کیا ہے پینٹاگون کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈرون کی پروازیں بہت کم لیکن قانونی تھیں طیاروں نے 2006 سے 2015 تک 20 پروازیں کیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے امریکا میں ملٹری ڈرون کی پروازوں کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا۔ 2013 میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ مولر نے کانگریس کے سامنے امریکا میں ڈرون کی پروازں کا انکشاف کیا تھا تاہم انہوں نے واضح کیا تھا کہ ڈرون کی پروازیں بہت کم ہیں امریکا میں ڈرون کی پرواز سے متعلق رپورٹ کو 20 مارچ 2015 کو مکمل کر لیا گیا تھا تاہم اسے اب جاری کیا گیا ہے۔