مارچ میں دہشت گردی کے بڑے واقعے کا خطرہ، محکمہ داخلہ سندھ نے سیکورٹی الرٹ جاری کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 مارچ 2016 21:56

مارچ میں دہشت گردی کے بڑے واقعے کا خطرہ، محکمہ داخلہ سندھ نے سیکورٹی ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 مارچ۔2016ء) مارچ میں دہشت گردی کے بڑے واقعے کے خطرہ پر محکمہ داخلہ سندھ نے سیکورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ میں سندھ مین دہشت گردی کے بڑے حملے کا خطرہ ہے۔ بھارت پتھان کوٹ حملے کا بدلہ لینے کیلئے تحریک طالبان یا دیگر دہشت گرد گروپوں کے ذریعے دہشت گرد حملہ کروا سکتا ہے۔ دہشت گرد حملہ ممکنہ طور پر عسکری تنصیبات پر کیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے مراسلہ سندھ رینجرز کو ارصال کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :