پشتون افغان وطن درپیش حالات کے تناظر میں قبائلی دشمنیوں ، جھگڑوں اور تضادات کا متحمل نہیں ہو سکتا ،ر اصغر خان اچکزئی ن

جمعہ 11 مارچ 2016 22:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء) پشتون افغان وطن درپیش حالات کے تناظر میں قبائلی دشمنیوں ، جھگڑوں اور تضادات کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے آج ہمارے درمیان چالاک اور مکار دشمن نے بے اتفاقیوں ، بداعتمادیوں اور نفرتوں کو مذموم سازش کے تحت فروغ دے کر ہمارے قومی سیاسی وقبائلی اقتدار کو تباء وبرباد کر دیا اہمارے درمیان اختلافات پید اکر کے پشتون دشمن قوتوں نے ہمارے لئے ہر قسم کے قدرتی وسائل سے مالا مال وطن کو ہمارے لئے آگ کی بھٹی بنا دی ہے دنیا کے نظروں میں انتہائی اہمیت کے حامل ہمارے وطن سے گزرنے والے تجارتی راستوں کو ہمارے لئے غیر محفوظ بنا دیئے گئے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے گزشتہ روز گلدارہ باغچہ چمن میں لال محمد ٹھیکیدار کی رہائش گاہ پر تصفیہ کے موقع پر جر گے سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر رسالدار میجر نصیب اللہ خان، مولوی محمد رمضان، بشیراحمد استاذ، امان اللہ، حاجی نواب شاہ، حاجی سکندر آقا، حاجی اعظم جان، صلاح الدین وطن یار، حاجی عبدالرشید، حاجی کرم، حاجی راز محمد، حاجی عبداللہ جان،مولوی حسام الدین، دیوبندی حاجی فضل آقا، محمد ابراہیم، عبدالرزاق مشر ودیگر بھی موجود تھے جرگے سے خطاب کر تے ہوئے اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ ہم سب کی بقاء وخوشحال مستقبل کا راستہ صر ف اور صرف اتحاد واتفاق کی صورت میں ممکن ہے ہر قسم کے قبائلی جھگڑوں وتضادات اور گروہی مفادات سے نکل کر ایک قومی وطن سوچ کو پروان چڑھا کر ہمیں مستقبل کی پیش بندی کر نی ہو گی ہمیں گرچاپیر ہر قسم کے دوست نما دشمن سمیت دشمن قوتوں پر نظر رکھنی ہو گی اور اس بات کا احساس کر نا ہوگا کہ ہمارے معاشرے میں شر وفساد کی قوتیں کونسی ہے ادراک کرنا ہم سب پر لازمی ہے بعد ازاں لال محمد نے جرکے کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ۔

متعلقہ عنوان :