معروف عالم دین مولانا عبیداﷲ کی نمازجنازہ ادا ،شیر شاہ اچھرہ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ لاہور کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید نے پڑھائی ‘ ،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، قاری حنیف جالندھری ، مولانا صوفی سرور ،جسٹس (ر) خلیل الرحمن سمیت دیگر اہم شخصیات کی شر کت

جمعہ 11 مارچ 2016 22:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مارچ۔2016ء) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم اور ملک کے نامور بزرگ عالم دین حضرت مولانا محمد عبیداﷲ علالت کے بعد لاہور کے مقامی ہسپتال میں 95 سال کی عمر میں وفات پاگئے ،مرحوم جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم و متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب کے چیئرمین مولانا حافظ فضل الرحیم کے بڑے بھائی تھے،مرحوم دارالعلوم دیوبند کے فاضل اور 55 سال سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم کے منصب پر فائز رہے ۔

مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ میں آپ کے صاحبزادے جامعہ اشرفیہ لاہور کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید نے پڑھائی جس میں مولانا قاری محمد حنیف جالندھری ، شیخ الحدیث حضرت مولانا صوفی محمد سرور ،مفتی محمد حسن،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ممتاز صحافی مجیب الرحمن شامی،ڈاکٹر شہریار،جسٹس (ر) خلیل الرحمن، شیخ الحدیث مولانا انوارالحق ،مفتی حمید اﷲ جان، حکیم مظہر شاہ ، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک ، پیر سیف اﷲ خالد، اعجاز احمد چوہدری ،خواجہ اعجاز احمد سکا ،توصیف احمد سکا،چوہدری اختر رسول، حافظ میاں محمد نعمان، حافظ عبدالعلیم،سابق ایم این اے مولانا حامد الحق حقانی، سید محمد یوسف شاہ،مولانا اشرف علی، مولانا محب النبی، مولانا شاہ محمد ، پروفیسر ڈاکٹر سعد صدیقی، سابق ایم این اے میاں محمد منیر، مولانا سید آفتاب شاہ، مولانا محمد میاں صدیقی ، مولانا اسد اﷲ فاروق،استاذ الحدیث مولانامحمد یعقوب، مولانا عبدالرحیم چترالی، اور جامعہ اشرفیہ کے تمام اساتذہ و طلبا سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں لوگوں کی کثرت کے وجہ سے جامعہ کی مسجد و مدرسہ کی چھتوں گراؤنڈ میں جگہ کم ہوجانے پر جامعہ کے اطراف میں کنال روڈ پر بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے سڑک کے کنارے نماز جنازہ ادا کی۔ مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان شیر شاہ اچھرہ لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔