بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں طوفانی بارش سے کئی گھر تباہ ، خواتین سمیت تیرہ افراد جاں بحق ،لاہور میں وقفے وقفے سے بارش ، ملتان ، فیصل آباد اور لاڑکانہ میں بھی رم جھم ، کراچی میں بھی بادل برسنے کی پیش گوئی
ہفتہ 12 مارچ 2016 12:22
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مارچ۔2016ء) طوفانی بارشوں نے بلوچستان میں تباہی مچا دی ، پشین اور شیرانی میں چھتیں گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت تیرہ افراد جاں بحق ہو گئے ، نوشکی میں سیلابی ریلا آٹھ گھر بہا کر لے گیا ، ٹانک میں چھت گرنے سے بچہ اور کروڑ لعل عیسن میں دو خواتین دم توڑ گئیں۔آسمان سے برستا پانی قہر بن گیا ، مسلسل طوفانی بارش نے بلوچستان میں زندگی مفلوج کر دی ، شیرانی کے علاقے شنا پونگا میں مکان کی چھت گرنے سے ماں تین بیٹیوں اور بیٹے سمیت جاں بحق ہو گئی ، لورالائی میں پرائمری اسکول کی چھت گرنے سے چار بچیاں زخمی ہو گئیں۔
نوشکی کے علاقے سید پالیزئی میں ریلا آٹھ گھروں کو بہا لے گیا ، پنچپائی میں دس فٹ سے زیادہ ریلوے ٹریک بھی پانی میں بہہ گیا ، کوئٹہ ، چمن ، ڑوب ، پشین کے علاقے کلی عاجیزئی سیداں میں بھی مکان کی چھت گر گئی ، ملبے تلے دب کر پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔(جاری ہے)
سبی ، نصیر آباد ، قلعہ عبداللہ ، خضدار ، جھل مگسی اور دیگر علاقے بھی شدید بارش کی لپیٹ میں ہیں ، سڑکیں بند ہونے سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہے ، لوگ بھی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
ادھر خیبر پختونخوا میں بھی بادل وقفے وقفے سے برس رہے ہیں ، ٹانک کے گاوٴں ورو میں مکان گرنے سے بچہ جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔پنجاب میں لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں بھی مکان کی چھت گرنے سے دو خواتین دم توڑ گئیں۔راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد، ملتان اور دیگر علاقوں میں بھی برستے بادلوں نیجل تھل ایک کر دیا ، لاہور میں ڑالہ باری بھی ہوئی ، اندرون سندھ سکھر اور لاڑکانہ سمیت کئی علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی بھی رم جھم کی پیش گوئی کی ہےمزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.