قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا ایم اے پرائیویٹ کے سالانہ اور انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان

ہفتہ 12 مارچ 2016 14:54

گلگت ۔ 12 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مارچ۔2016ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے ایم اے پرائیویٹ کے سالانہ اور انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق پرائیویٹ امیدوار رشید علی ندیم نے پولیٹکل سائنس پارٹ ون میں 321نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن، ممتاز علی نے 312اور محمد اعجاز نے 310نمبر حاصل کرکے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تینوں پوزیشن ہولڈرز کا تعلق بلتستان سے ہیں۔ پولیٹیکل سائنس ٹو میں گلگت کے معظم حسین 675نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن ، محمد مجتبیٰ 653 نمبرلے کر دوسری پوزیشن جبکہ بلتستان کے ندیم ناصرنے 646نمبرلے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔