مسلم کانفرنس پوری قوت کیساتھ انتخابات میں حصہ لے گی ،سید غلام مرتضیٰ گیلانی

ہفتہ 12 مارچ 2016 15:10

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء)سابق وزیر اور مسلم کانفرنسی رہنماء پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس پوری قوت کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے گی ، مسلم کانفرنس ریاستی کی سواد اعظم جماعت ہے اس جماعت کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور آمدہ انتخابات کے بعد حکومت سازی میں مسلم کانفرنس کا کلیدی کر دار ہو گا حلقہ لچھراٹ میں کارکن متحد و منظم ہو کر الیکشن کی تیاریاں کریں، استحصالی ٹولے کو شکست سے دو چار کریں گے ،مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں متحد و منظم ہے کارکنان جماعت کی بھر پور کامیابی کیلئے یک جان ہو کر جدو جہد کریں ، کارکنان متحد و منظم رہیں گے تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں شکست نہیں دے سکے گی موسم صاف ہو تے ہی حلقہ لچھراٹ میں بڑے پیمانے پر عوام رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مسلم کانفرنس کو کمزور سمجھنے والے غلطی پر ہیں اللہ کے فضل و کرم سے مسلم کانفرنس آج بھی آزاد خطہ کے اندر بڑی عوامی طاقت ہے اور ریاستی عوام مسلم کانفرنس کے جھنڈے تلے متحد و منظم ہیں۔ مسلم کانفرنس کی عوامی طاقت سے ہی کچھ لوگ خائف ہیں اور صطح و شام مسلم کانفرنس کیخلاف پراپیگنڈے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کی تاریخ ہے ۔

آج آزاد کشمیر کے اندر جتنی بھی جماعتیں موجود ہیں انہوں نے مسلم کانفرنس کی کوکھ سے جنم لیا ۔ ماضی میں مسلم کانفرنس کو بڑے بحرانوں سے دو چا ر ہو نا پڑا لیکن مسلم کانفرنس قائم و دائم رہی۔ اللہ کے فضل و کرم سے آمدہ انتخابات میں مسلم کانفرنس پوری قوت کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی اور قوم کو رزلٹ دیگی حلقہ لچھراٹ میں مسلم کانفرنس کو متحد و منظم بنا کر الیکشن میں حصہ لیں گی کارکنان متحد و منظم رہیں کارکنان کے اتحاد و اتفاق کی طاقت سے کامیابی حاصل کریں گے کارکنان افواہوں پر کان دھرنے کے بعد اتحاد واتفاق کے ذریعے جماعت کی کامیابی کیلئے کام کریں کارکنان نے متحد و منظم ہو کر حلقہ میں کام کیا تو مسلم کانفرنس بھر پور کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔