سوات میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے ،4.7شدت ریکارڈ ، عوام میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

ہفتہ 12 مارچ 2016 21:57

سوات میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے ،4.7شدت ریکارڈ ، عوام میں خوف وہراس ..

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء) سوات اور اس کے نواحی علاقے دوسرے روز بھی زلزلے سے لرز اٹھے۔ہفتے کو آنے والے4.7شدت کے زلزلے سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ہفتہ کی شام زلرلہ پیما مرکز کی سوات او را س کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسو س کئے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ کا مرکز کوہ ہندو کش تھا اور اس کی گہرائی196کلومیٹر زیرزمین ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم تاحال زلزلہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ واضح رہے کہ سوات کا علاقہ اس فالٹ لائن پر واقع ہے جہاں زلزلے آتے رہتے ہیں اور گزشتہ روز بھی سوات او راس کے گردو نواح میں 3.2 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا

متعلقہ عنوان :