امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق 20 مارچ کو سکھرمیں شان مصطفی کانفرنس سے خطاب کرینگے

ہفتہ 12 مارچ 2016 22:38

سکھر ۔ 12مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر ، سینیٹر سراج الحق 20 مارچ اتوار کے روزسکھر کے چوک گھنٹہ پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالی” شان مصطفی کانفرنس “ سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو کے جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق نائب مرکزی امیر سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو، امیر صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی ، صوبائی سیکریٹری ممتاز حسین سہتو ، عبدالحفیظ بجارانی سمیت دیگر رہنمایان بھی اس موقع پر خطاب کریں گے۔