ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور اہلکار فرائض ایمانداری سے سر انجام دیں، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد

ہفتہ 12 مارچ 2016 23:03

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیرخان ناصر نے کہا ہے کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران اور اہلکاران اپنے فرائض ایمانداری اور صاف شفاف انجام دیں کسی بھی کوتاہی کوہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ڈیرہ مرادجمالی میں پانچ ہزار پچاس ایکڑ زمین محکمہ ریونیو کی ہے اس پر کسی کو بھی ناجائز قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفیس میں ریونیو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی ،تمبونبی بخش برڑو،اسسٹنٹ کمشنر چھتر غلام حسین بھنگر،تحصیلدار ڈیرہ مرادجمالی عبدالصمد لہڑی ،تحصیلدار چھتر حاجی رحمت اﷲ کھوسو،تحصیلدار تمبو ظفر بنگلزئی ،قانون گو ماما قائم دین بنگلزئی تینوں تحصیلوں کے پٹواریوں اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیرخان ناصر نے کہا کہ محکمہ ریونیو کے آفیسران اور اہلکاراں کی اس معاشرے میں بہت بڑی اہمیت ہے اور ہم سب کو چائیے کہ ہم بھی اپنی ڈیوٹیوں کو صحح معنوں میں سرانجام دیں کیوں کہ علاقے کے لوگوں کا پورا سرمایہ ان کی کل جائیداد ان کی ملکیت زمین ہے اور اس کے کھاتے بھی محکمہ ریونیو اور پٹواریوں کے پاس قوم کی امانت ہے جس کی ہم سب کو تحفظ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ مرادجمالی میں محکمہ ریونیو کی پانچ ہزار پچاس ایکڑ زمین ملکیت ہے جس پر کسی کو بھی قابض ہونے نہیں دیا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے پٹواریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نصیرآباد ایک گرین بیلٹ علاقہ ہے جو کہ پورے بلوچستان میں مشہور ہے اور آباد زمینوں سے ہی محکمہ ریونیو کو ڈھل کی مد میں آمدنی ملتی ہے اور ایمانداری سے کام کرتے ہوئے زمینداروں کو سہولیات فراہم کریں ۔