کراچی پولیس مقابلے میں القاعدہ برصغیرکے2مطلوب دہشتگردہلاک
ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ارشد اور عمیر کے نام سے ہوئی ہے رپورٹ
اتوار 13 مارچ 2016 14:35
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے قائد آباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں کے ساتھ مقابلے میں القاعدہ بر صغیر کے 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق حساس ادارے کی رپورٹ پر قائد آباد میں کارروائی کی گئی جس کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔
(جاری ہے)
دہشت گردوں کی فائرنگ پر مزید نفری طلب کر کے علاقے کی ناکہ بندی کی گئی فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشت گرد زخمی ہو گئے دونوں دہشت گرد ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔
ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ارشد اور عمیر کے نام سے ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد ارشد کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے عمیر کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر تھی۔ دونوں دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ بر صغیر سے تھا دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.