ملتان میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 8 سالہ بچی زخمی ہوگئی پولیس نے دولہے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا

اتوار مارچ 14:37

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ۔2016ء) ملتان میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 8 سالہ بچی زخمی ہوگئی،پولیس نے دولہے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق شجاع آباد کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 8 سالہ بچی زخمی ہوگئی پولیس کے مطابق دولہا کے دوست نے فائرنگ کی جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے دولہا خضر حیات کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :