ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ء شاہد آفریدی اور ثناء میر کا بطور کپتان آخری ٹورنامنٹ

اتوار 13 مارچ 2016 14:58

ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ء شاہد آفریدی اور ثناء میر کا بطور کپتان آخری ٹورنامنٹ

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) بھارت میں ہونے والا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شاہد آفریدی کا بطور کپتان اور کھلاڑی آخری ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ہوگا جبکہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد کپتانی کو چھوڑنے کا اعلان کرچکی ہیں ۔ آل راؤنڈر شاہد آفریدی 27 ٹیسٹ میچز کھیل کر 1716رنز بنانے کے علاوہ 48 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔

انہوں نے 398ون ڈے میچز میں 8064رنز بنائے اور 395وکٹیں حاصل کیں جبکہ 94 ٹی ٹونٹی میچز میں 1315رنز بنائے اور 93 وکٹیں حاصل کیں ۔شاہد آفریدی نے اب تک 39ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان ٹیم کی کپتانی کی ہے جس میں سے 18جیتے اور 20ہارے اور ایک ٹائی ہوا ۔ بطور کپتان انہوں نے 39ٹی ٹونٹی میچز میں 507رنز بنائے جبکہ 36وکٹیں حاصل کیں ۔

(جاری ہے)

ان کی کپتانی میں پاکستان کی ٹیم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے چھ میچز میں حصہ لیا جس میں سے 2جیتے اور چار ہارے ۔

بطور کھلاڑی انہوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 30میچز کھیلے جس میں انہوں نے 456رنز بنائے اور 35وکٹیں حاصل کیں ۔قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان و آل راؤنڈر ثناء میر نے 82ون ڈے میچز میں 1049رنز بنائے جبکہ 90وکٹیں حاصل کیں ۔63ٹی ٹونٹی میچز میں انہوں نے 591رنز بنائے اور 56وکٹیں حاصل کیں ۔ثناء میر کی قیادت میں قومی ویمن ٹی ٹونٹی ٹیم نے 61میچز میں حصہ لیا جس میں سے 24ہارے اور 36میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں ان کی قیادت میں ویمن ٹیم نے 16میچز کھیلے جس میں سے 3جیتے اور 13میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بطور کپتان انہوں نے 16ٹی ٹونٹی میچز میں 182رنز بنائے اور 12وکٹیں حاصل کیں ۔

متعلقہ عنوان :