قرضے کی دسویں قسط کی منظوری کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس رواں ماہ ہوگا

پاکستان کو قرضے کی مد میں انچاس کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے ذرائع

اتوار مارچ 15:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ۔2016ء) قرضے کی دسویں قسط کی منظوری کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس رواں ماہ ہوگا،پاکستان کو قرضے کی مد میں انچاس کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان کی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان گذشتہ ماہ دبئی میں نوروزہ جائزہ مذکرات ہوئے جس میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی معاشی اشاریوں پراطمینان کا اظہارکیا گیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق دسویں قسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 مارچ کو واشنگٹن میں متوقع ہے جس میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال پرغورکے بعد قرضے کی نئی قسط کے اجرا کا فیصلہ کیا جائے گا۔قسط کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو انچاس کروڑ ڈالر کی رقم ملنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments