لیڈی ہیلتھ ورکرز کا پریس کلب میرپوربٹھورو کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

اتوار 13 مارچ 2016 15:34

میرپوربٹھورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء)میرپوربٹھورو نیشنل بینک برانچ کی انتظامیہ کی طرف سے بدتمیزی اور ناانصافی کرنے کے خلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز کا پریس کلب میرپوربٹھورو کے سامنے سخت نعرے بازی،احتجاجی مظاہرہ،نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق میرپوربٹھورو نیشنل بینج برانچ کی انتظامیہ کی جانب سے ناروا سلوک بدتمیزی اور ناانصافی کرنے کے خلاف سول ہسپتال میرپوربٹھورو کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا صوفی شاہ عنایت پریس کلب میرپوربٹھورو کے سامنے سخت نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت ثریہ خواجہ،بلقیس ملاح،کلثوم خواجہ،نازیہ ،بتول خواجہ،خیرالنساء،و دیگر نے کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے لیڈی ہیلتھ ورکرز نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نیشنل بینک برانچ میرپوربٹھورو میں اپنی تنخواہ لینے کے لئے گئے تو وہاں پر موجود بینک انتظامیہ نے ہمارے ساتھ ناروا سلوک اور غلط الفاظ بول کا کہا کہ یہاں پر تمہاری کوئی تنخواہ نہیں جاکر میرپوربٹھورو کے تھانے سے تنخواہ لو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ہر ماہ تنخواہ تو پہلی تاریخ کو آجاتی ہے لیکن نیشنل بینک انتظامیہ جان بوجھ کر عزت دار عورتوں کو بینک بلاکر ناانصافیاں اور بدتمیزی کرتے ہے اور ہر ماہ 20سے25تاریخ تک تنخواہ دی جاتی ہے انہوں نے نیشنل بینک کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میرپوربٹھورو نیشنل بینک کے مینجر اور انتظامیہ کی طرف سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ بدتمیزی اور ناانصافی کا سخت نوٹس لیا جائے بصورت دیگر ہم پیر کو دوبارہ احتجاج کریں گے۔