برازیل میں نصب بھارتی رہنما گاندھی کے مجسمے کی آنکھوں پر سرخ پٹی باندھ دی گئی

اتوار 13 مارچ 2016 19:55

برازیل میں نصب بھارتی رہنما گاندھی کے مجسمے کی آنکھوں پر سرخ پٹی باندھ ..

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں نصب بھارتی رہنما گاندھی کے مجسمے سمیت 100 مجسموں کی آنکھوں پر سرخ پٹی باندھ دی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں نصب 100 مجسموں کی آنکھوں پر سرخ پٹی باندھ دی گئی ہے ان میں بھارتی رہنما گاندھی کا مجسمہ بھی شامل ہے ۔اس مہم کو ملک میں جاری سیاسی بحران کے خلاف ایک فنکارانہ احتجاج قرار دیا جا رہا ہے۔

مہم میں شامل ایک گمنام فنکار کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ برازیل کی تاریخ میں اہمیت رکھنے والی یہ ہستیاں ملک کے موجودہ شرمناک حالات کی گواہ بنیں۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم ملک میں اتوار کو صدر جیلما روسیف کے خلاف منعقد ہونے والی ریلیوں کا حصہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جن مجسموں کی آنکھوں پر سرخ پٹی باندھی گئی ہے ان میں مہاتما گاندھی کے علاوہ برازیل کے سابق صدر اور پہلے آمر گیتولیو وارگاس کا مجسمہ بھی شامل ہے۔

پراجیکٹ اوراولو کے تحت کام کرنے والے فنکار نے کہا کہ وہ بتانا چاہتے ہیں کہ احتجاج صرف سڑکوں پر ہی نہیں کیا جاتا۔برازیل میں بجٹ اور معیشت میں خرابی پر صدر روسیف کے استعفے اور مواخذے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔برازیل کی معیشت گذشتہ کئی دہائیوں کے بدترین دور سے گزر رہی ہے۔پٹیاں باندھنے والے فنکار کے مطابق اس مہم کا مقصد یہ تھا کہ وہ لوگ جو اب ملک کے لیے کچھ کر نہیں سکتے، بیبسی سے اسے اس اقتصادی اور سیاسی بحران کا شکار ہوتا بھی نہ دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :