مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اہلکار مردہ پایا گیا

اتوار 13 مارچ 2016 22:28

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑہ کے علاقے کرناہ میں بھارتی فوج کے ایک کیمپ میں ایک فوجی اہلکار پراسرار طور پر مردہ پایاگیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والے فوجی اہلکار پنکج کمارکو ٹنگڈار کے علاقے بٹہ پورہ میں فوجی بیرک کے اندر بے ہوش پایاگیا ۔اس کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔

متعلقہ عنوان :