کوئٹہ،سرکاری سکولوں نے وزیرتعلیم کے احکامات کو مانے سے انکار کر دیا

پیر 14 مارچ 2016 16:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) کوئٹہ میں قائم سرکاری سکولوں میں طلباء وطالبات کو داخلے نہیں دیئے جا رہے ہیں وزیرتعلیم کے احکامات کو سکولوں کے سربراہان نے مانے سے مکمل انکار کر دیا تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے اپنے جاری کر دہ بیان میں تمام سرکاری سکولوں کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ داخلہ مہم میں تمام طلباء وطالبات کو داخلہ دیا جائے تاکہ کوئی بچہ تعلیم سے رہ نہ جائے مگر سرکاری سکولوں کے سربراہان نے وزیر تعلیم کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیئے اور سرکاری سکولوں کے باہر بورڈ پر آویزاں کیا گیا کہ اب کسی بھی طالب علم کو داخلہ نہیں دیا جائیگا جس کے وجہ سے والدین کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کو بند نہ کیا جائے بلکہ طالب علموں کو داخلہ دیا جائے ایک طرف سرکار کی جانب سے داخلہ مہم کے حوالے سے اخباری بیانات دیتے تھکتے نہیں جبکہ دوسری طرف طالب علموں کو سرکاری سکولوں میں داخلہ نہیں دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :