پی آئی اے نجکاری بل موخر کیا جائے، سینیٹ سے 2 دفعہ بل مسترد ہونے کے بعد ا س کوایوان سے زبردستی پاس کرانا جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہو گا، اگر بل ایوان میں لایا گیا تو اپوزیشن بائیکاٹ کرے گی ،2016 اہم سال ہے، مارچ اپریل تک اہم اور سخت سرگرمیاں ہوں گی، حکومت نیب کو پنجاب میں 28 اہم کیسز کی تحقیقات سے روک رہی ہے
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
پیر 14 مارچ 2016 19:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے بل کو مکمل طور پر موخر کیا جائے، سینیٹ کی جانب سے 2 دفعہ بل مسترد ہونے کے بعد اکثریت کی بنیاد پر ایوان سے زبردستی پاس کرانا جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہو گا، اگر بل ایوان میں لایا گیا تو اپوزیشن نے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے،2016 اہم سال ہے، مارچ اپریل تک اہم اور سخت سرگرمیاں ہوں گی، حکومت نیب کو پنجاب میں 28 اہم کیسز کی تحقیقات سے روک رہی ہے۔
پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج ایوان میں پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے بل موخر کیا گیا ہے اس کو مکمل طور پر موخر کیا جانا چاہیے، یہ جمہوریت پر طمانچہ ہو گا، ایک بل کو سینیٹ نے دو دفعہ مسترد کیا لیکن حکومت اپنی اکثریت کی بنیاد پر زبردستی پاس کرانا چاہتی ہے، اپوزیشن بالکل کمزور اپوزیشن ہے، حکومت کو چاہیے کہ پی آئی اے کی ایئر لائن سے اپنی ایک اور ایئر لائن نہ لائیں، موجودہ حکومت لوہا کی بیوپاری ہے، لوہا کی خریدوفروخت اچھی کرتی ہے، پی آئی اے کے 36جہاز تو خریدے گئے ہیں لیکن ان میں سواریاں نہیں اور جہازوں کی صورتحال یہ ہے کہ وہ دبئی تک نہیں جا سکتے، اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر پی آئی اے کا بل ایوان میں پیش کیا گیا تو بائیکاٹ کریں گے اور پی آئی اے کے مزدوروں اور ملازمین کا ساتھ دیں گے اور احتجاج کریں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
پی آئی اے خرید لو، بین الاقوامی مارکیٹ میں عنقریب اشتہار ات شائع ہونے کو تیار
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.