متحدہ قومی موومنٹ کا 18 مارچ کو کراچی میں جلسے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 14 مارچ 2016 21:29

متحدہ قومی موومنٹ کا 18 مارچ کو کراچی میں جلسے کا فیصلہ

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) متحدہ قومی موومنٹ نے 18 مارچ کو جلسے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق مئیر کراچی اور سینیٹر مصطفی کمال کی بغاوت اور ایم کیو ایم کی کئی وکٹوں کو گرانے کے بعد متحدہ کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم نے اپنے 32 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں 18 مارچ کو جناح گراونڈ میں جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم میں کئی اہم شخصیات کی شمولیت کا اعلان کیا جائے گا۔ جبکہ جلسے کے دوران این اے 245 اور پی ایس 115 کے ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروں کا اعلان بھی کیا جائیگا۔ جلسے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کےتمام شعبہ جات کو تیاریوں کی ہدایت کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :