پیمرا کاآج ٹی وی کے پروگرام میں شاہد آفریدی بارے تضحیک آمیز الفاظ کانوٹس
ٹی وی مالکان کو ضابطۂ اخلاق پر عملدرآمد،نشریات میں تاخیری وقت کا نظام نصب کرنے اور ادارہ جاتی نگران کمیٹی کو فعال کرنے کی ہدایت
پیر 14 مارچ 2016 21:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) پاکستان میڈیا الیکٹرانک ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے شاہد آفریدی کے بارے میں تضحیک آمیز الفاظ پر آج ٹی وی کو ایڈوائس جاری کردی ۔پیر کو ایک بیان میں پیمرا کے ترجمان نے کہاکہ 13 اور 14مارچ کی درمیانی شب ’’آج ٹی وی چینل ‘‘ پر دورانِ پروگرام ’’کرکٹ کا بادشاہ‘‘ میں جاوید میاں داد کے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی بھارت میں میڈیا کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے ہتک آمیز الفاظ استعمال کیے ۔
ایسے وقت میں جب قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے بھارت میں، بھارت سمیت دیگر ممالک کے ساتھ اہم میچز کھیلنے کی تیاری میں مصروف ہے قومی ٹیم کے کپتان ،جو کہ پاکستانی قوم کے وہاں پر نمائندے ہیں،کے بارے میں ایسے تضحیک آمیز الفاظ استعمال کرنا نا صرف غیر مناسب ہے بلکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے نافذ کردہ ضابطۂ اخلاق کی بھی خلاف ورزی ہے اور قومی ٹیم کے کپتان کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز جذبات کو اُبھارنے کا باعث بھی ہیں، جس سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے اور اتھارٹی کو بہت ساری شکایات موصول ہوئیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.