داعش کا خواتین کو زبردستی مانع حمل ادویات دینے کا انکشاف
مکروہ حربے کا مقصد خواتین کو حاملہ ہونے سے روکنا ہے، 37خواتین داعش کے چنگل سے فرارہوگئیں،امریکی اخبار
منگل 15 مارچ 2016 19:44
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) عالمی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی’داعش‘ کے جنگجو اپنے ہاں یرغمالی بنائی گئی خواتین کو زبردستی مانع حمل ادویات دیتے رہے ہیں تاکہ جنگجوؤں کے ان کے ساتھ جنسی تعلقات کے نتیجے میں وہ حاملہ نہ ہو سکیں۔امریکی اخبارنے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا کہ داعشی جنگجو شمالی عراق میں یزیدی قبیلے کی یرغمال بنائی گئی خواتین کو جبرا مانع حمل ادویات کے استعمال پر مجبور کرتے رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داعش کے چنگل سے قریبا 37 خواتین فرارمیں کامیاب ہوئیں۔ ان سب نے بتایا کہ دوران حراست انہیں مانع حمل گولیاں کھلائی جاتیں یا انہیں مانع حمل ٹیکے لگائے جاتے رہے ہیں۔(جاری ہے)
اخباری رپورٹ کے مطابق داعشی جنگجو لونڈی بنائی گئی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرتے۔ حاملہ ہونے والی خواتین کے حمل ضائع کرا دیے جاتے اور انہیں مانع حمل گولیاں کھلائی جاتیں۔
امریکا کے امراض نسواں کے ایک ماہر ڈاکٹر نے بتایا کہ عراق میں اقوام متحدہ کی زیرنگرانی چلنے والے اسپتالوں میں 700 یزیدی خواتین کا علاج کیا جنہیں داعشی جنگجوؤں کی جانب سے جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان سات سو میں سے صرف پانچ فی صد عورتیں اپنے اصلی شوہروں سے حاملہ ہوئی تھیں۔ایک نوخیز یزیدی لڑکی نے فرار کے بعد اپنے ساتھ برتے جانے والے سلوک کے بارے میں بتایا کہ داعشی جنگجو اسے بھیڑ بکری کی طرح ایک سے دوسرے کو فروخت کرتے۔ اس دوران ایک داعشی جنگجو نے مانع حمل ادویات کا ایک پورا پیکٹ خرید کر اسے دیا اور کہا کہ وہ یہ ادویات استعمال کرتی رہے۔ اس طرح کی ادویات دوسری خواتین کو بھی دی جاتی تھیں۔خیال رہے کہ گذشتہ برس امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھی یزیدی خواتین کے ساتھ برتے جانے والے اس غیرانسانی سلوک کے بارے میں چشم کشا انکشافات کیے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.