پی او ایف ہتھیاروں کی برآمد کیلئے نئی مارکیٹ ڈھونڈے۔ اسلحے میں خود مختاری کیلئے ٹیکنالوجی اپ گریڈ کی جائے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف
میاں محمد ندیم منگل 15 مارچ 2016 19:53
راولپنڈی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مارچ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پی او ایف ہتھیاروں کی برآمد کیلئے نئی مارکیٹ ڈھونڈے۔ اسلحے میں خود مختاری کیلئے ٹیکنالوجی اپ گریڈ کی جائے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آرڈیننس فیکٹری واہ کا دوسرا اہم دورہ کیا۔
آرمی چیف کو چیئرمین پی او ایف لیفٹننٹ جنرل عمر محمود حیات نے انڈسٹریل کمپلیکس کی کارکردگی اور مستقبل کے پلان پر بریفنگ دی۔(جاری ہے)
آرمی چیف نے فیکٹری کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور فیکٹری کے نئے گولہ بارود کے پلانٹ کا افتتاح کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مینجمنٹ سٹاف سے خطاب میں کہا کہ پی او ایف پاکستان کی پہلی دفاعی انڈسٹری ہے جس کا پاکستان آرمڈ فورسز کی جنگی صلاحیت بڑھانے میں مثالی کردار ہے۔ بہترین معیار سے حاصل دیگر ممالک کی توجہ کا فائدہ اٹھایا جائے۔ آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب میں اسلحہ اور گولہ بارود کی ضرورت پوری کرنے کی پی او ایف کی کوششوں کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے اسلحہ میں مزید تکنیکی جدت اور خود کفالت پر زور دیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.