کلاس نہم کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے

بدھ 16 مارچ 2016 14:09

لاہور۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مارچ۔2016ء )بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد، لاہور ، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان، بہاولپور، ساہیوال ،ڈی جی خان سمیت پنجاب بھرکے نو تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام کلاس نہم کے سالانہ امتحان 2016ء کل 17مارچ بروز جمعرات سے شروع ہوں گے جس کیلئے تمام ریگولر و پرائیویٹ امیدواروں کو رول نمبر سلپیں جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے کنٹرولرامتحانات نے بتایاکہ ریگولر امیدواروں کی رول نمبر سلپیں ان کے متعلقہ اداروں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کو رول نمبر سلپیں ان کے داخلہ فارموں پر دیئے گئے پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی امیدوار کو رول نمبر سلپ نہ ملی ہو تووہ فوری طور پر شعبہ امتحانات تعلیمی بورڈ فیصل آباد سے رابطہ کر سکتاہے۔