سندھ پولیس کے فنڈز میں ایک ارب40 کروڑ روپے کی کرپشن‘ نیب نے تحقیقات شروع کردیں
میاں محمد ندیم بدھ 16 مارچ 2016 16:43
کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16مارچ۔2016ء) سندھ پولیس کے مختلف فنڈز میں مبینہ طور پر ایک ارب40 کروڑ روپے کرپشن کی نیب نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حال ہی میں عہدے سے ہٹائے گئے سابق ا?ئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت 70 پولیس افسران واہلکار اس مبینہ کرپشن پر نیب کی زد میں آسکتے ہیں۔ سابق آئی جی غلام حیدر جمالی پر منی لانڈرنگ کا بھی الزام ہے۔
نیب حکام کے مطابق پولیس فنڈز میں بدعنوانی سال 2014 اور 2015 کے دوران کی گئی۔ پولیس بجٹ میں بدعنوانی کا پولیس کی کارکردگی پر انتہائی برا اثر پڑا۔نیب ذرائع کے مطابق تفتیشی فنڈ، فرنیچرومشینری کی خریداری، ٹرانسپورٹ، ایندھن، ادویات کی خریداری اور عمارت کی مرمت کی مد میں کرپشن کی گئی۔نیب روزانہ 14 افسران واہلکاروں سے پوچھ گچھ کرے گی۔(جاری ہے)
سابق آئی جی سندھ پر اختیارات کے ناجائزاستعمال، خرد برد، منظم سازش اور حکومتی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا بھی الزام ہے۔
ڈی ا?ئی جی کرائم برانچ علیم جعفری، ڈی آئی جی ویسٹ فیروزشاہ، عارف حنیف، امین الرحمٰن، ثاقب اسماعیل، غلام اظفر مہیسر کے خلاف بھی اسی نوعیت کے الزامات ہیں اور ان سے تفتیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پولیس افسر نوید خواجہ، نعمان صدیقی، عاصم خان، پیرمحمد شاہ، تنویر طاہر، حیدر رضا کو بھی انہی الزامات کے تحت شامل تفتیش کیا جائے گا۔نیب کی انکوائری کا سامنے کرنے والے پولیس افسران میں عارب مہر، فدا حسین شاہ، خاور اکبر، مدحت کاظمی، فیاض صفدر، صغیرفاطمہ، الطاف سرور سمیت دیگر نام بھی شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.