نویں دسویں کے امتحانات کے دوران کاپی کلچر کسی قیمت برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی
جمعرات 17 مارچ 2016 10:54
سکھر ۔ 16مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد طاہر وٹو نے کہا کہ نویں دسویں کے امتحانات کے دوران کاپی کلچر کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا، کوئی بھی استاد یا عملدار کاپی کروانے میں ملوث پایا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاؤنسل ھال میرپور ماتھیلو میں سکھر بورڈ کے امتحانوں کے حوالے سے کیے گئے انتطامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں بورڈ آف انٹر میڈیئیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سکھر کے چیئرمین سید غلام مجتبیٰ شاہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالقدیر انصاری سمیت اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلع کے ہیڈ ماسٹرز سے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ مئٹرک کے امتحانوں کے دوران ضلع کے حساس امتحانی سنٹروں پر رینجرز و پولیس کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں غیرمتعلقہ لوگوں کا داخلا ممنوع ہوگا اور امتحانی سنٹروں کے اندر موبائل فون یا کتاب لے جانی اجازت نہیں ہوگی تمام طالب علموں کی تلاشی لی جائے گی اس لیے طالب علموں کو چاہیے کہ وہ اپنے بہتر مستقبل کی خاطر اسکول انتظامیہ سے تعاون کریں۔
انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکاروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی اپنی تحصیل میں قائم امتحانی سنٹروں کا کرکے کاپی کلچر کو روکنے میں کردار ادا کریں۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیئیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سکھرسید غلام مجتبیٰ شاہ نے کہا کہ اگر قوم کے بچوں کا مستقبل روشن بنانا ہے تو کاپی کلچر کے خلاف جہاد کرنا ہوگا کیوں کہ بہتر تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.