ایران اپنے فوجی شام سے واپس بلانے پر رضامند ہو جائے تو سعودی عرب ایران سے بات چیت کیلئے تیار ہے ‘ سعودی عرب
جمعرات 17 مارچ 2016 14:18
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) سعودی عرب کے شاہی خاندان کے ایک سینئر رکن پرنس ترکی بن فیصل السعود نے کہا ہے کہ اگر ایران اپنے فوجی شام سے واپس بلانے پر رضامند ہو جائے تو سعودی عرب ایران کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے۔ ایک غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ ترکی بن فیصل السعود نے کہا کہ سنجیدہ مذاکرات سے دونوں ملکوں کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی ختم ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے بہت سے مشترکہ مفادات ہیں جو انہیں ایک دوسرے کے قریب لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام سے بڑی تعداد میں اپنے فوجی ہٹانے کے روس کے فیصلے پر انھیں حیرت ہانھوں نے کہا کہ اس فیصلے سے شام میں امن کیلئے ہونے والی موجودہ کوششوں کو تقویت ملے گی اور وہاں جاری خونریزی کو بھی روکنے میں مدد ملے گی۔(جاری ہے)
انھوں نے کہاکہ تمام غیر ملکی فوجیوں کو شام سے چلے جانا چاہیے شام کے لوگ اس کا استقبال کریں گے۔
امریکی صدر براک اوباما سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے پرنس ترکی نے کہا کہ اوباما کو ان کے ملک پر بے بنیاد الزامات کا جواب دینا ہی ہو گاواضح رہے کہ اوباما نے سعودی عرب سمیت امریکہ کے کئی اتحادی ممالک کو ’فری رائیڈرز‘ یعنی مفت خور کہا تھا۔سعودی شہزادے نے کہا کہ ان کا ملک ایک ذمہ دار خود مختار ملک ہے اور اس نے کبھی کوئی مفت سواری نہیں کی ہے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب دنیا میں دہشت گردی پھیلانے والا ملک نہیں ہے، جیسا کہ الزام لگایا جاتا ہے پرنس ترکی نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے سب سے بڑے شکار ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
-
اوباما بائیڈن کے ٹرمپ کے ہاتھوں ہارنے سے بہت خوفزدہ
-
افغانستان، خواتین کو کھلے میدان میں سنگسار کرنے کا اعلان
-
میرے پاس الیکشن لڑنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، بھارتی وزیر خزانہ
-
روس نیٹوممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا، پیوٹن نے واضح کردیا
-
اسرائیل نے سفید پرچم اٹھانے والے 2 فلسطینیوں کو بھی قتل کر دیا
-
سعودی عرب کی 800 ہیکٹر فلسطینی اراضی پراسرائیلی قبضے کی مذمت
-
عرب اونٹ فیڈریشن کا العلا میں اپنی پہلی چیمپئن شپ کا اعلان
-
مسجد حرام میں زائرین کے لیے روبوٹ گائیڈ سسٹم فعال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.