شانگلہ ‘پا کستان بیت المال کی طرف سے یتیم بچوں کیلئے پاکستان سویٹ ہوم کا افتتاح کر دیا گیا

جمعرات 17 مارچ 2016 22:53

لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) شانگلہ میں پا کستان بیت المال کی طرف سے یتیم بچوں کے لئے پاکستان سویٹ ہوم کا افتتاح،منیجنگ ڈایر یکٹر پاکستان بیت المال بیر سٹر عابد وحید شیخ ، شانگلہ سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عبا د اﷲ نے افتتاح کیا، پاکستان سویٹ ہوم میں بچوں سے گھل مل کے بعد بیر سٹر عابد وحید شیخ کے بچوں سے سوالات،ضلع شانگلہ میں چھبیسویں پاکستان سویٹ ہوم کے افتتاح پر شانگلہ کے عوام کی دلی پذیرائی،بیرسٹر عابد شیخ کا پچھلے روز کان کنی کے شہیدوں کے لواحقین میں3.

(جاری ہے)

5میلن کی سپیشل گرانٹ کی تقسیم،شانگلہ میں پا کستان بیت المال کے پروگرامز میں وسعت اور چائیلڈ سپورٹ پروگرام کی منظوری،شانگلہ کے بچوں کے لئے سکلا لرشیپس اور تعلیم جاری رکھنے کے لئے تیز ترین کوشیش کی یقین دہانی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی بیت المال عابد وحید نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستان میاں محمد نواز شریف نے1992میں پاکستان بیت المال کی بنیاد رکھی ہم دراصل اپنے قاید کے اس ویژن اور مشن کو اگے لے کر جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سب بچوں کا ہمارے اپر حق ہے تاہم یتیم اور نادار بچوں کا حق سب سے پہلے ہیں، ان بچوں کی تعلیم و تربیت ہم پر فرض ہے ، آج میں جو کچھ کر رہا ہو یہ ہر پاکستانی کا حق ہے اور میں دراصل ا پنی فرض پورا کر رہا ہو ،انہوں نے شانگلہ کے بچوں کے لئے تعلیمی وظایف،نادار لوگوں کے لئے فا ینانشل اسسٹنس کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ اس نیک کام میں پورے معاشرے کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبا د اﷲ اور امیر مقام اپنے علاقے کے لئے جو جتن کر رہے ہیں وہ اپ کے سامنے ہے اس سے پہلے قومی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر عبا د اﷲ نے معزز مہما ن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بے پناہ مصروفیات اور سخت ترین بارش میں اکر اج ان بچوں کا دیرینہ مطالبہ حل کیا جس کی وجہ سے ان بچوں کا مستقبل مخدوش ہو تا جا رہا تھا انہوں نے عابد شیخ کا کوئیلے کے کان میں ہلاک ہونے والوں کے لئے سپیشل گرانٹ پر بھی شکریہ ادا کیا جس سے ان کی خا ندا نوں کو سپورٹ ملے گی تقریب سے ناظم اعلی سوات محمد علی شاہ اور نا ظم شانگلہ نیاز احمد نے بھی خطاب کیا جبکہ مولانا رحت حسین ،محمد طاہر نے بھی اس موقع پر معزز مہمان کا شانگلہ آنے پر مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :