مہمند ایجنسی میں دینی مدارس کے درمیان حسن قرآء ت، نعت خوانی اور تقریری مقابلوں کا انعقاد

جمعرات 17 مارچ 2016 22:53

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) مہمند ایجنسی میں دینی مدارس کے درمیان حسن قرآء ت، نعت خوانی اور تقریری مقابلوں کا انعقاد۔ جامعہ عزیزیہ محمودیہ اور جامعہ عبداﷲ ابن مسعود نے نمایا پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں گزشتہ روز دینی مدارس کے درمیان حسن قرآء ت ، نعت خوانی اور تقریری مقابلوں کا انعقاد گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز غلنئی میں منعقد ہوا۔

جس میں مہمند ایجنسی کے جامعہ انوار لعلوم خویزئی، دارالعلوم القرآن ساگی بالا، جامعہ تعلیم القرآن والسنہ خویزئی، جامعہ احباب العلوم شاتی کور، جامعہ روضتہ القرآن کمالی سلطان خیل، جامعتہ العلوم پنڈیالئی سمیت تمام مدارس کے دینی طلباء نے حصہ لیا۔ اس روحانی محفل میں ایجنسی کے جید علمائے کرام اور سینکڑوں کی تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

محفل کے ججز کے فیصلے کے مطابق تلاوت اور نعت خوانی میں جامعہ عزیزیہ محمودیہ چاندہ اور جامعہ عبداﷲ ابن مسعود تاروخیل غیبہ چوک نے تقریری مقابلوں مین اول پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے آخر میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ہیڈ کوارٹر حسیب الرحمن خلیل، ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر، مولانا سمیع اﷲ، مولانا امیر اﷲ جنیدی اور مولانا سردار نے نمایاں کارکردگی اور حصہ لینے والے تمام طلباء میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :