مقبوضہ کشمیر، فریدہ بہن جی اورمولوی بشیر سرینگر میں احتجاجی مظاہرے کے دوران گرفتار

ہفتہ 19 مارچ 2016 15:38

سرینگر ۔ 19 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے جموں و کشمیر ماس موومنٹ کے رہنماؤں فریدہ بہن جی اور مولوی بشیر کودرجنوں پارٹی کارکنوں کے ہمراہ سرینگر میں دوران حراست لاپتہ کشمیریوں کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے حق میں احتجاجی مظاہرے کے دوران گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فریدہ بہن جی اور مولوی بشیر کی سربراہی میں ماس موومنٹ کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے پریس انکلیو سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی حراست میں لاپتہ ہونیوالے کشمیریوں کی بازیابی اورانکے بارے میں معلومات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر پولسی نے ماس موومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی اورمولوی بشیر کو درجنوں کارکنوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔