تحریک انصاف کا این اے267جھل مگسی /کچھی سے سردار یار محمد رند کو امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ
نامزدگی کا حتمی اعلان عمران خان کی بیرون ملک سے واپسی پر کیا جائیگا، میر اسماعیل لہڑی ،سردار خادم حسین وردگ ودیگر ممبران کی پریس کانفرنس
ہفتہ 19 مارچ 2016 20:15
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء ) تحریک انصاف نے این اے267جھل مگسی /کچھی سے تحریک انصاف بلوچستان کے چیف آرگنائزر سردار یار محمد رند کو امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے حتمی اعلان تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین عمران خان کی بیرون ملک سے واپسی پر کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان چیف آرگنائزر کے مشیر میر اسماعیل لہڑی ،تحریک انصاف کے ترجمان سردار خادم حسین وردگ ، پارٹی کے دیگر ممبران اختر مندوخیل بسم اﷲ آغا ملک فیصل دہوار خدا بخش لہڑی، چوہدری شبیر ، شمس رند ، روف بڑیچ امین جوگیزئی ،عظیم کاکڑ ، ظہور آغا شادیزئی ، بابر یوسفزئی ودیگر نے ہفتے کے روز کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلے کے بعد انتخابی عمل سے قبل حکومت نے دھاندلی پر مبنی اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور انتخابی شیڈول کے اجراء سے صرف چند روز قبل جانبدار اسسٹنٹ کمشنر ،ڈھاڈر وسیم احمد کی تعیناتی بطور قائمقام ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کرکے دھناندلی کا پہلا قدم اٹھایا ہے ہم یہ واضح کرتے چلے کہ وہی اسسٹنٹ کمشنر ہیں جن کے عوام دوست اقدامات کی وجہ سے کچھی کے عوام سخت احتجاج پر مجبور ہوئے اور تین روز تک ڈھاڈر شہر میں مکمل شٹرڈاؤن رہی لہذا بدنیتی پر مبنی اس انتظامی تبدیلی پر ہم نے روز اول سے ہی اپنے خد شات کا اظہار کیا ور پی ٹی آئی سیکرٹریٹ اسلام آباد چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کو مراسلہ ارسال کرکے اس دھاندلی متعلق خدشات سے آگاہ کیا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کو بھی تحریری طورپر ضمنی انتخابات پاک فوج کی نگرانی میں کرانے ڈی آر او اور آر او ایس عدلیہ سے تعیناتی کرنے اور ماتحت انتخابی عملہ دیگر اضلا ع سے تعینات کرنے کا مطالبہ کیا لیکن تاحال ہمارے ان جائز مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں کی گئی جس پر ہم جمہوری احتجاج پر مجبور ہوئے اور 28مارچ کو صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں میٹرو پولٹین سے ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور مظاہرہ کیا جائے گاو راپنے جمہوری حق کے لئے سڑکوں پر بیٹھیں گے اور صاف شفاف انتخابی عمل کیلئے جانبدار ڈپٹی کمشنر جھل مگسی وسیم احمد کی تبدیلی اور غیر جانبدارانہ دیانت دار اورڈپٹی کمشنر کی تعیناتی اور جائز مطالبات کی منظوری تک احتجاج پر بیٹھیں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
لانڈھی خودکش حملہ آوروں سے کیا اسلحہ ملا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ آ گئی
-
کراچی، لانڈھی خود کش حملہ، 2 ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں
-
بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی
-
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی آئی اے
-
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیرافضل مروت
-
وزیردفاع ودفاعی پیداوارسے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
حکومت اپنی مدت پورے کرے گی ، ہم اس کے ساتھ ہیں ،قمرالزمان کائرہ
-
قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی کراچی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی مذمت
-
نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید تربیت کو ترجیح دی جائیگی‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.