پنجاب انسٹی ٹیوٹ آ ف کارڈیالوجی، لاہور میں ہفتہ صفائی و شجر کاری کا آغاز

ہفتہ 19 مارچ 2016 22:37

لاہور۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 مارچ۔2016ء ) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آ ف کارڈیالوجی، لاہور میں ہفتہ صفائی اور شجر کاری کا آغاز پورے جوش و خروش کے ساتھ کیاگیا۔ جس میں ڈاکٹرز ، نرسز ، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل اور دیگر عملہ نے مل کر بھر پور حصہ لیا۔اس سلسلہ میں پورے ہسپتال میں خصوصی صفائی ، انفیکشن کنٹرول ، ہسپتال ویسٹ ، پودوں کے پاس کھٹرا ہوازائد پانی ا ور کوڑا کرکٹ تلف کیا گیا۔

ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے لیے سپرے کیا گیا تا کہ مریضوں کو ہسپتال میں صحت مند ماحول میسر آسکے ۔اس سلسلہ میں عوام میں صفائی اور شجرکاری کی اہمیت کاشعور اجاگر کرنے کے لیے ایک واک کا بھی اہتمام کیا گیاجس میں پروفیسر ندیم حیات ملک، ہیڈ آف انسٹی ٹیوٹ ، ڈاکٹر سہیل ثقلین ، ایم ایس ، پروفیسر محفوظ الرحمن، پروفیسر ظفر طفیل، ڈاکٹر احمد شہباز، ڈاکٹر آفتاب یونس، کرنل لیاقت علی، ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹر شاہد نذیر ڈار، ڈاکٹر امیرالدین چوہان، ڈاکٹر خالد،نرسز ، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور ہسپتال کے دیگر عملہ نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں عملہ اور طلباء کی مدد سے 100پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔اس موقع پر صفائی اور شجرکاری کی اہمیت کے بارے میں آگاہی کے لیے بینر ز اور پوسٹرز آویزاں کیے گئے۔ ہیڈ آف انسٹی ٹیوٹ اور ایم ایس نے عملہ اور دیگر افراد کی کاوشوں کو سراہا اوراس مہم کو کامیاب بنانے کا عزم کیا۔

متعلقہ عنوان :